کارکلا،21؍اکتوبر (ایس او نیوز) برادی کمبلا روڈ پرصبح ۷ بجے کے وقت ماروتی کا ر میں سوار ہوکر آنے ایک والی ٹولی زہر کھلائے گئے 15 بندروں کو بیچ سڑک پر پھینک کر موقع پر سے فرار ہوگئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جس وقت بندروں کو سڑک پر پھینکا گیا ہے ، تب ان میں سے تین بندر مر چکے تھے اور بقیہ درد اور کرب سے تڑپ رہے تھے۔
سمجھا جارہا ہے کہ کسی بڑے باغات والے مقام پرفصلوں کو بچانے کے لئے ان بندروں کوباغ کے کسی مالک نے زہر کھلایا ہوگااور شہر میں لاکر پھینکنے جیسی حرکت اس ٹولی نے کی ہوگی۔محکمہ جنگلات کے افسران کو جب اس واقعے کی اطلاع دی گئی تو انہوں نےوہاں پہنچ کر معائنہ کیا اور نیم بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے بندروں کو پنجروں میں بندکرکے اپنے ساتھ لے گئے اور مردہ بندروں کو ٹھکانے لگادیا گیا۔